شکیب الحسن کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 91 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، زمبابوین ٹیم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 125 رنز پر ڈھیر، شکیب الحسن کے 51 رنز اور 3 وکٹیں، تمیم اقبال شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

منگل 23 جنوری 2018 20:03

شکیب الحسن کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی، بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 91 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، زمبابوین ٹیم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 125 رنز پر ڈھیر، شکیب الحسن کے 51 رنز اور 3 وکٹیں، تمیم اقبال شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) شکیب الحسن کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی اور تمیم اقبال کی شاندار بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 91 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی، اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی، زمبابوین ٹیم 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں125 رنز پر ڈھیر ہو گئی، شکیب، مشرفی اور مستفیض نے نپی تلی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کیلئے آسان ہدف بھی پہاڑ جیسا بنا دیا، کوئی بھی کھلاڑی ٹائیگرز کے بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، شکیب الحسن نے 51 رنز اور 3 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، تمیم اقبال کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے، تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے سوا کوئی بھی کھلاڑی زمبابوین بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، تمیم اقبال 76 اور شکیب الحسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کوئی بھی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، انعام الحق 1، مشفق الرحیم 18، محموداللہ 2، صابر رحمان 6، ناصر حسین 2، کپتان مشرفی مرتضیٰ صفر، سنزامل اسلام 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مستفیض الرحمان 18 اور روبیل حسین 8 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، گریم کریمر نے 4، کائل جروس نے 3 چتارا اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 36.3 اوورز میں 125 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سکندر رضا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہملٹن مسکڈزا 5، سولومون میر 7، کریگ ایرون 11، برینڈن ٹیلر صفر، پیٹر مور 14، میلکم والر صفر، کپتان گریم کریمر 23، کائل جروس 10، ٹنڈئی چتارا 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شکیب الحسن نے 3 جبکہ مشرفی، سنزامل اسلام اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 اور روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 20:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :