عالمی نمبر ایک رافیل نڈال ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، کائل ایڈمونڈ اور مرین کلچ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال انجری مسائل کے باعث فیصلہ کن سیٹ کے دوران ریٹائرڈ ہوئے

منگل 23 جنوری 2018 20:03

عالمی نمبر ایک رافیل نڈال ٹائٹل کی دوڑ سے باہر، کائل ایڈمونڈ اور مرین کلچ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال انجری مسائل کے باعث فیصلہ کن سیٹ کے دوران ریٹائرڈ ہوئے
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء)عالمی نمبر ایک ہسپانوی سٹار ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، کائل ایڈمونڈ اور مرین کلچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال انجری مسائل کے باعث کلچ کے خلاف کوارٹر فائنل میں پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ کے دوران ریٹائرڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نڈال اور کروشین کھلاڑی مرین کلچ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا، نڈال پہلے سیٹ میں فارم میں نظر آئے اور انہوں نے کلچ کو 6-3 سے ہرایا لیکن کلچ نے اگلا سیٹ 6-3 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے سیٹ میں بھی کلچ نے مزاحمت کی تاہم ٹائی بریک پر نڈال 7-6، (7-5) سے کامیاب رہے، چوتھے سیٹ کے دوران نڈال درد میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے کلچ کا پلڑا حاوی رہا اور انہوں نے 6-2 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ پھر 2-2 سے برابر کر دیا، پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں کلچ کو 2-0 کی برتری حاصل تھی کہ نڈال انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے جس کے باعث کلچ فاتح قرار پائے، ایک اور کوارٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ نے گریگور دمترف کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 23/01/2018 - 20:03:34