عدالتی مراحل سے فارغ ہو کر کرکٹ شروع کرونگا ،بین سٹوکس

منگل 23 جنوری 2018 20:15

عدالتی مراحل سے فارغ ہو کر کرکٹ شروع کرونگا ،بین سٹوکس
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2018ء) پہلے عدالت پھر کرکٹ میں مدمقابل کا سامنا کروں گا، انگلش آل رانڈر بین سٹوکس نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ گذشتہ سال ستمبر میں نائٹ کلب کے باہر دنگا کرنے پر ٹیم اور کرکٹ سے آٹ انگلش آل رانڈر بین سٹوکس نے ٹیم نمائندگی سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اٹھائیس سالہ کرکٹر نے کہا ہے کہ تیرہ فروری کو انہیں عدالت نے برِسٹل جھگڑا کیس میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتفاق سے اسی روز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہو گا۔غل غپاڑہ کرنے کے بعد مقدمات کا سامنا کرنے پر بین سٹوکس روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف تاریخ ساز ایشز سیریز سے باہر ہوئے، ون ڈے سیریز میں بھی نمائندگی نہ پا سکے، اسی دوران انگلش کرکٹ بورڈ نے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ جانے کی اجازت دے دی تھی۔ اب بین سٹوکس نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے واضح کر دیا ہے کہ پہلے وہ اپنا کیس بھگتائیں گے پھر انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے میدان میں آئیں گے۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 20:15:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :