نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) کھیلا جائیگا

بدھ 24 جنوری 2018 09:40

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) نیوزی لیند اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل کے لئے پنجہ آزمائی جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل 25 جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 09:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :