کراچی ، کراٹے کیمپ کا انعقاد،ورلڈ چیمپئن شینا کٹسوتوشی کی شرکت

بدھ 24 جنوری 2018 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) جاپانی قونصل خانے میں منعقد کی گئی3 روزہ کراٹے کیمپ جس میں ورلڈچیمپین شینا کٹسوتوشی نے طالبہ علموں کو سکھائے کراٹے کے گر۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے طالبہ علم جن کو2020 میں ہونے والے اولمپکس کے لئے تیار کیاجارہاہے۔ کراٹے جیسے مشکل کھیل کی تربیت دینے کے لئے بلایا گیا۔

(جاری ہے)

کراٹے کے دا پیج سکھانے لئے خاص طور پر جاپان سے سابق ورلڈ چیمپین شینا کٹسوتوشی پاکستان آئے اور طالبہ علموں کو تربیت دینے کے ساتھ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی۔

سابق ورلڈ چیمپیئن کا مزید کہنا تھا پاکستان میں تربیت دے کر بہت خوشی ہوئی اور رواں سال کے آخر میں پھر سے پاکستان آنے کے خواہش مند ہوں۔ تربیتی کیمپ میں مارشل آرٹس کی تربیت دینے کے ساتھ سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازہ گیا۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 16:43:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :