آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈی پرسوں کھیلا جائیگا

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

بدھ 24 جنوری 2018 16:43

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پرسوں 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں کینگروز کو 5 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی اور تیسرے میچ میں 16 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ، اس سے قبل میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز 4-0 سے شاندار فتح کے ساتھ اپنے نام کی تھی۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 16:43:29