پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلال الدین کو ویمن کرکٹ کا چیف سلیکٹر ، مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

بدھ 24 جنوری 2018 21:17

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلال الدین کو ویمن کرکٹ کا چیف سلیکٹر ، مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
لاہور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے جلال الدین کو ویمن کرکٹ کا چیف سلیکٹر جبکہ مارک کولز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

تین رکنی ویمن سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین جلال الدین کے علاوہ اختر سرفراز اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔ کمیٹی ویمن کرکٹ کے فروغ کیلیے بھی فرائض انجام دے گی۔ پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں سیریز کے دوران عبوری طور پر ویمن کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے نیوزی لینڈ کے مارک کولز کو اب 2 سال کیلئے ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 21:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :