دورہ ارجنٹائن کیلئے جونیئر قومی ہاکی ٹیم کا 10 روزہ تربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 24 جنوری 2018 21:17

دورہ ارجنٹائن کیلئے جونیئر قومی ہاکی ٹیم کا 10 روزہ تربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع ہوگا
لاہور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) دورہ ارجنٹائن کیلئے جونیئر قومی ہاکی ٹیم کا 10 روزہ تربیتی کیمپ 27 جنوری سے شروع ہوگا۔ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کیمپ کے آخری مرحلہ میں کپتان جنید منظور اور نائب کپتان رضوان علی سمیت 20 کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کیمپ میں شریک کھلاڑیوں وقار یونس اور عادل راو گول کیپر ، ریحان بٹ ، معین شکیل ، عدیل لطیف ، شہزیب خان ، غضنفر علی ، افراز حکیم ، عمیر ستار ، نوید عالم ، امجد علی ، اویس ارشاد ، رانا وحید، احمد ندیم ، محمد الیاس ، وقار علی ، ذکراللہ اور ابراہیم کی کوچنگ سابق اولمپئن کامران اشرف کے ذمہ ہے جبکہ منیجر قمر ابراہیم ٹیم کے منیجر ہونگے ۔

قومی جونیئر ہاکی ٹیم 5 فروری کو دورہ ارجنٹائن کیلئے روانہ ہوگی یادر ہے کہ کیمپ میں شریک کھلاڑی ورلڈ الیون کے خلاف دو میچوں کی سیریز کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/01/2018 - 21:17:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :