بچے کے رونے نے نڈال کو پریشان کردیا

جمعرات 25 جنوری 2018 13:05

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء)آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک ننھے بچے کے رونے کی آوازوں نے رافیل نڈال کو پریشان کردیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران ننھے بچے کے رونے کی آوازوں نے ٹینس پلیئر رافیل نڈال کو اس قدر پریشان کیا کہ وہ کوشش کے باوجود کھیل پرتوجہ مرکوز رکھنے میںناکام رہے اور اس موقع پر کھیل روکنا بھی پڑگیا ۔دوسری جانب نائٹ میچ کے دوران ننھے بچے کو لے کر آنے پر والدین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جانے لگا ۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 13:05:07