سرفراز احمد کو اوپر کی پوزیشن پر آ کر کھیلنے کا مشورہ میں نے ہی دیا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

جمعرات 25 جنوری 2018 22:03

سرفراز احمد کو اوپر کی پوزیشن پر آ کر کھیلنے کا مشورہ میں نے ہی دیا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی
لاہور۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جمعرات کے میچ میں اوپنرز نے اچھی پرفارمنس کامظاہرہ کیا، ٹیم فتح کی مستحق تھی، اس کو مبارکباد دیتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جب ٹیم آئے گی تو ون ڈے سیریز میں شکست کے بارے میں پوچھیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اوپر کی پوزیشن پر آ کر کھیلنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا، خوشی ہے کہ انہوں نے یہ مشورہ قبول کیا، مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کی تیاری کر رہے ہیں، کوچز ٹیم پر بہت محنت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، ہیڈ کوچ تمام کھلاڑیوں کا منیجمنٹ پلان بنا کر دیں گے، منیجمنٹ پالیسی ایک دو روز میں جاری کر دی جائے گی۔ میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں، ایک آدھ فرنچائز کا مسئلہ تھا جن کی جانب سے ادائیگی نہیں ہوئی تھی، ویسٹ انڈیز کا دورہ طے شدہ شیڈول کے مطابق مارچ میں ہو گا اور اس پر بات چیت جاری ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف ایک برس یہاں کھیلنے آئے گی۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 22:03:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :