جسپریت بمرا کی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کیریئر بہترین بائولنگ، 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

جمعرات 25 جنوری 2018 22:10

جسپریت بمرا کی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں کیریئر بہترین بائولنگ، 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بمرا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

جوہانسبرگ میں پروٹیز کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بمرا نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ان کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پروٹیز ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یہ ان کے کیریئر کی بہترین بائولنگ ہے۔ واضح رہے کہ بمرا نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
وقت اشاعت : 25/01/2018 - 22:10:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :