پاکستان و ویسٹ انڈیز کے مابین 5سال تک سیریز کا معاہد منسوخ

مکمل دورے کیلئے اسپانسرز لینا آسان ہے، لیکن محض3میچوں کی سیریز کیلئے ایسا کرنا ممکن نہیں،لہٰذا اب دونوں بورڈز باہمی رضامندی سے ایک نئی مفاہمتی یادداشت پر رضامندی کے ساتھ دستخط کریں گے،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی

جمعہ 26 جنوری 2018 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے 5 سالہ منصوبے کے اعلان کے 2ماہ بعد ہی اپنے منصوبے کو خود ہی ختم کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ منصوبہ مالی طور پر سود مند نہیں۔تفصیلات کے مطابق 2 ماہ قبل پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (سی ڈبلیو آئی) کے درمیان دوطرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیی5 سالہ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت ویسٹ انڈین ٹیم کو3 ٹی20 کھیلنے کے لیے سالانہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ ویسٹ انڈیز سے رواں سال ہونے والی سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی اور ویسٹ انڈین ٹیم رواں سال مارچ کے آخری ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد یہ سیریز دراصل نومبر میں کھیلی جانی تھی لیکن لاہور سمیت صوبہ پنجاب میں شدید اسموگ کے سبب یہ دورہ ممکن نہیں ہو سکا اور اسے مارچ کیلئے شیڈول کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ ویسٹ انڈیز ہر سال پاکستان آئے اور ہم ہر سال امریکا جا کر ایک سہ ملکی سیریز میں حصہ لیں گے لیکن اعدادوشمار کرنے پر پتہ چلا کہ کہ میچز ہمیں بہت نقصان پہنچائیں گے جس کی وجہ پروڈکشن اور کھلاڑیوں پر ہونے والے خرچ کی لاگت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل دورے کیلئے اسپانسرز لینا آسان ہے لیکن محض3میچوں کی سیریز کیلئے ایسا کرنا ممکن نہیں۔ لہٰذا اب دونوں بورڈز باہمی رضامندی سے ایک نئی مفاہمتی یادداشت پر رضامندی کے ساتھ دستخط کریں گے۔انہوں نے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی20 میں فتح کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جب ٹیم آئے گی تو ون ڈے سیریز میں شکست کے بارے میں پوچھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زیادہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی فٹنس مسائل سے دو4 ہیں، ہیڈ کوچ تمام کھلاڑیوں کا مینجمنٹ پلان بنا کر دیں گے اور مینجمنٹ پالیسی ایک دو روز میں جاری کر دی جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے ہوتے ہوئے پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں اور ایک آدھ فرنچائز کا مسئلہ تھا جن کی جانب سے ادائیگی نہیں ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 26/01/2018 - 16:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :