ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کپتان بن گئے

جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں بطور قائد زیادہ رنز بنانے کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 26 جنوری 2018 22:40

ویرات کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کپتان بن گئے
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 41 رنز بنا کر ایک ساتھ مہندرا سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ دیئے، کوہلی ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کپتان بن گئے، انہوں نے دھونی کا بحیثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا، دھونی نے 3454 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 3456 رنز بنا کر سنگ میل عبور کیا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں بطور قائد زیادہ رنز بنانے کا ٹنڈولکر کا 22 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، ٹنڈولکر نے 1996-97ء میں پروٹیز کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 241 رنز بنائے تھے جبکہ کوہلی نے رواں سیریز کی چھ اننگز میں 286 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ اپنے نام کیا، اس کے علاوہ وہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، ٹنڈولکر 326 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

وقت اشاعت : 26/01/2018 - 22:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :