پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کا ماہانہ وظیفہ بند کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 21:38

پاکستان کرکٹ بورڈ  نے چاچا کرکٹ کا ماہانہ وظیفہ بند کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ) :پاکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کا ماہانہ وظیفہ بند کر دیا.تفصیلات کے مطابق دنیا میں کہیں بھی کسی جگہ کسی بھی ٹیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ ہو سفید داڑھی والے چا چا کرکٹ آپکو وہاں ضرور نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے نعروں سے ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے تماشائیوں کو محظوظ کرتے چاچا کرکٹ اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں مگر دوسری طرف اکستان کرکٹ بورڈ نے چاچا کرکٹ کا ماہانہ وظیفہ بند کر دیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چاچا کرکٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو سہولیات ملتی ہیں، پی سی بی نے میرا 26ہزار کا ماہانہ وظیفہ بھی بند کر رکھا ہے، میری درخواست پر آج تک کسی نے نوٹس نہیں لیا ، پی آئی اے ہزاروں افراد کو مفت سفری سہولیات فراہم کرتی ہے لیکن مجھے آج تک ایک بھی سفر سپانسر نہیں کیا۔
وقت اشاعت : 27/01/2018 - 21:38:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :