آئی پی ایل 2018ئ کھلاڑیوں کی نیلامی

چنائی سپر کنگز نے ڈوپلیسی، کنگز الیون پنجاب نے ڈیوڈ ملر اور ممبئی نے پولارڈ کو دوبارہ خرید لیا، حیران کن طور پر گیل کی بولی نہ لگی، ، بین سٹوکس سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 27 جنوری 2018 22:01

آئی پی ایل 2018ئ  کھلاڑیوں کی نیلامی
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2018ء) رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سلسلے میں دو روزہ نیلامی کے ابتدائی روز بین سٹوکس سب سے مہنگے ترین کھلاڑی رہے، راجستھان رائلز نے انگلش آل رائونڈر کو 12 کروڑ اور 50 لاکھ میں خریدا، لوکیش راہول اور منیش پانڈے مشترکہ طور پر دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی رہے، کنگز الیون پنجاب نے لوکیش راہول اور سن رائزرز حیدر آبادنے پانڈے کو 11، 11 کروڑ روپے میں حاصل کیا، مچل سٹارک تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی رہے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.4 کروڑ روپے میں ان کے ساتھ معاہدہ کیا، کرس گیل، ہاشم آملہ اور جوروٹ کی بولی نہ لگی۔

ہفتے کو رواں برس ہونے والے آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی کی تقریب بنگلور میں شروع ہو گئی، ابتدائی روز شیکھر دھون سب سے پہلے فروخت ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں سن رائزرز حیدر آباد نے 5.2 کروڑ روپے میں خریدا، روی چندرن ایشون کنگز الیون پنجاب کے ہو گئے، ممبئی انڈینز نے کیرن پولارڈ کو دوبارہ خرید لیا، کرن نائر 5.6 کروڑ کے عوض کنگز الیون پنجاب کے ہو گئے، کنگز الیون پنجاب نے یووراج سنگھ، ڈیوڈ ملر، لوکیش راہول، کرن نائر، ایرون فنچ، مارکس سٹوئنس کو خریدا، رائل چیلنجرز بنگلور نے معین علی، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کرس ووکس، برینڈن میک کولم کو خریدا، چنائی سپر کنگز نے فاف ڈوپلیسی کو دوبارہ اپنا بنا لیا، اس کے علاوہ فرنچائز نے ہربھجن سنگھ، ڈیوائن براوو، شین واٹسن، کیدر جادھو سے معاہدہ کیا، راجستھان رائلز نے بین سٹوکس کے ساتھ ساتھ سٹورٹ بنی اور اجنکیا راہانے کو خریدا، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک، کرس لین کو خریدا، دیلی ڈیئر ڈیولز نے کولن منرو، جیسن روئے، گوتم گھمبیر کو خریدا، سن رائزرز حیدر آبادنے شکیب الحسن، کین ولیمسن، منیش پانڈے، کارلوس بریتھویٹ، یوسف پٹھان کو خریدا، ابتدائی روز کرس گیل، ہاشم آملہ، جوروٹ، جیمز فالکنر، مارٹن گپٹل، مرلی وجے کو خریدار نہ ملا۔

(جاری ہے)

کرس گیل جو کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے دبنگ بلے باز تصور کیے جاتے ہیں، آئی پی ایل میں انہیں کسی ٹیم کی جانب سے نہ خریدے جانے پر ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بظاہر اب کرس گیل کا کرکٹ کیرئیر ختم ہوگیا ہے۔ اس سے قبل انہیں پاکستان سپر لیگ میں بھی کسی ٹیم کی جانب سے منتخب نہیں کیا گیا۔
وقت اشاعت : 27/01/2018 - 22:01:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :