انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں آسٹریلیا کو12رنز سے شکست دیکر 5میچوں کی سیریز4-1سے جیت لی

آسٹریلیا کی ٹیم 260رنز ہدف کے تعاقب میں48.2اوورز میں247رنز بنا کر آئوٹ، سٹونز کے 87رنز انگلینڈ کی جانب سے ٹام کوررن نی5،معین علی نی3 اور عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا انگلینڈ کے ٹام کوررن کو مین آف دی میچ اور جوئے روٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا

اتوار 28 جنوری 2018 17:40

پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) انگلینڈ نے پانچویں ون ڈے میں آسٹریلیا کو12رنز سے شکست دیکر 5میچوں کی سیریز4-1سے جیت لی۔آسٹریلیا کی ٹیم 260رنز ہدف کے تعاقب میں48.2اوورز میں247رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹونز 87، میکسویل اور پینی34،34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے ٹام کوررن نی5،معین علی نی3 اور عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

انگلینڈ کے ٹام کوررن کو مین آف دی میچ اور جوئے روٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو پرتھ کر کٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی47.4اوورز میں259رنز بنائے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ62، جیسن روئی49،برسٹو44، ڈیوڈ ہیلز35 اور جوش بٹلر21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلوی فاسٹ بالر اینڈریو ٹائے نے پانچ شکار کئے جبکہ مچل مارش نی2، مچل سٹارک اور زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم 260رنز ہدف کے تعاقب میں48.2اوورز میں247رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹونز 87، میکسویل اور پینی34،34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔انگلینڈ کی جانب سے ٹام کوررن نی5،معین علی نی3 اور عادل رشید نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے ٹام کوررن کو مین آف دی میچ اور جوئے روٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 28/01/2018 - 17:40:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :