فخر زمان مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے اپنی ٹیم کیلئے بھی خطرناک ہے :شعیب اختر

پیر 29 جنوری 2018 12:20

فخر زمان مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے اپنی ٹیم کیلئے بھی خطرناک ہے :شعیب اختر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29جنوری2018ء)سپیڈ سٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ فخر زمان مخالفین کیلئے تو خطرناک ہے ہی مگر اپنی ٹیم کیلئے اس سے بھی زیاہ خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ فخر زمان گیند دیکھتا ہے اور بلا گھما دیتا ہے ،وہ بڑی بڑی شاٹس مارتا ہے جس کے باعث دوسری ٹیموں کیلئے بہت خطرناک ہے کیونکہ اگر وہ 10 سے 15 اوورز کھڑا ہو جائے تو سیٹ ہونے کے بعد پاکستان کو مضبوط آغاز فراہم کر دیتا ہے ،وہ جتنا مخالفین کیلئے خطرنا ک ہے اس سے کہیں زیادہ اپنی ٹیم کیلئے خطرناک ہے کیونکہ دیگر ٹیمیں اب اس کی تکنیک بھانپ چکی ہیں ، اس کی خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر وہ جلد آﺅٹ ہو جائے تو ٹیم دباﺅ میں آ جاتی ہے اور ٹیم کے سکور بننے کی رفتار بھی کم ہو جاتی ہے جس کے باعث مخالف ٹیم کو اچھا ہدف نہیں دیا جا سکتا۔



وقت اشاعت : 29/01/2018 - 12:20:32