انڈر19کر کٹ ورلڈ کپ،

دوسراسیمی فائنل پاکستان اوربھارت کے مابین کل کھیلا جائیگا بھارتی ٹیم کوارٹر فائنل تک ناقابل شکست ،گروپ میں آسٹریلیا،زمبابوے ،پاپوانیوگنی اور بنگلہ دیش کو شکست دے چکا

پیر 29 جنوری 2018 13:20

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2018ء) آئی سی سی انڈر19کر کٹ ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کل منگل کو کھیلاجائے گا، پاکستان دو اوربھارت تین مرتبہ جونیئرورلڈکپ چیمپئن بن چکاہے۔نیوزی لینڈ میں جاری بارہویں انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کوشکست دی تھی۔

جس کے بعد گرین شرٹس ٹیم نے آئرلینڈ اورسری لنکا کو زیرکرکے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی ورجنوبی افریقا کوہراکرسیمی فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی بیٹسمین علی زریاب آصف ،فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی اورمحمد موسی کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے۔بھارتی ٹیم کوارٹر فائنل تک ناقابل شکست رہی ہے۔گروپ میں اس نے آسٹریلیا،زمبابوے اورپاپوانیوگنی کوہرایا۔

کوارٹر فائنل میں اس نے بنگلہ دیش پرقابوپایا۔گرین شرٹس نی2006کے فائنل میں بھارت کوشکست دی تھی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے شروع ہوگا، دوسرے سیمی فائنل کے لیے پال ولسن اور گریگوری بریتھ ویٹ کو آن فیلڈ امپائرز مقرر کیاگیا ہے، نائجل ڈگوئیڈ تھرڈ امپائر کی ذمے داری نبھائیں گے جبکہ لیگٹون روسیر فورتھ آفیشلز ہوں گے، سابق کیوی کپتان جیف کروو میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 29/01/2018 - 13:20:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :