بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائیگی

منگل 30 جنوری 2018 12:31

چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کلبدھ سے چٹاگانگ میں شروع ہو گاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 سے 4 فروری تک جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 فروری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلی گئی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سری لنکا کے نام رہی تھی ،ْ آئی لینڈرز نے سیریز کے فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کو شکست فاش سے دوچار کر کے سیریز اپنے نام کی تھی۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بعد بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان اب دو ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 12:31:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :