قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ کل سے شروع ہوگا، نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور فاٹا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

منگل 30 جنوری 2018 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ کل بدھ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گرائونڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور فاٹاکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پنڈی سٹیڈیم میں لاہور وائٹس اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

ارباب سٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جبکہ ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں لاہور بیلو اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، کراچی وائٹس، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 14:26:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :