آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020کے وینیوزکا اعلان کردیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچزمجموعی طورپر آسٹریلیا کی8شہروں کی13گراونڈزپرہوں گے

منگل 30 جنوری 2018 14:51

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020کے وینیوزکا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچزمجموعی طورپر آسٹریلیا کی8شہروں کی13گراونڈزپرہوں گے۔

(جاری ہے)

مینزاورویمنزورلڈ ٹی 20 پہلی بارایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں میں ہوں گے،خواتین کا ایونٹ 21فروری سے 8مارچ تک ہوگا جبکہ مردوں کے میچز 18اکتوبر سی15نومبرتک کھیلے جائیں گے۔مینزٹی 20میں 16اورویمنزایونٹ میں 10ٹیمیں شریک ہوں گی، میچزکی میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، پرتھ، سڈنی، ہوبارٹ اورمیلبرن شامل ہیں۔دونوں ایونٹس کے فائنل کی میزبانی میلبرن کرکٹ گرانڈ کرے گا۔
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 14:51:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :