قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر پابندی عائد کر دی گئی

منگل 30 جنوری 2018 19:57

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر پابندی عائد کر دی گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء)  پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر رومان رئیس کراچی پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ائرپورٹ پر میڈیا نمائندگان سے بات کرنے سے گریز کیا اور اس کی وجہ بتائی کہ پی سی بی نے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا ہے۔

اس موقع پر بولر رومان رئیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھرپورکوشش کی لیکن ون ڈے میں کبھی بولنگ نہ چلی تو کبھی بیٹنگ۔بولر کا کہنا تھا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر بیحد خوشی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں5 ون ڈے میچوں کی سیریز 5-0صفر سے ہاری، لیکن تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز2-1 سے جیت کر نہ صرف قوم کی تھوڑی بہت لاج رکھی بلکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبرون ٹیم بھی بن گئی۔
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:57:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :