انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں شکست

پوری قوم کی طرح چیئرمین پی سی بی بھی سخت مایوس

منگل 30 جنوری 2018 22:07

انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل میں شکست
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر پی سی بی کے چیئرمین نے پوری قومکی طرح مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے نوجوان کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ لیکن سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر خامیوں کا جائزہ لیں گے۔ تاکہ 2020 ورلڈ کپ کے خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان پر قابو پاسکیں۔
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 22:07:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :