بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ

منگل 30 جنوری 2018 22:30

بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی میٹنگ
لاہور ۔30جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء)بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج 31جنوری کو تائیوان میں ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نومنتخب صدر سید فخرعلی شاہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید فخرعلی شاہ نے بتایا کہ اجلاس کا پہلا ایجنڈا سیدخاور شاہ کی وفات حوالے سے ہے۔

یاد رہے کہ سید خاور شاہ جوکہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر /بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے ممبر ایٹ لارج/ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ ویسٹ ایشین ریجن تھے گذشتہ دنوں اُن کا انتقال ہوگیا تھا۔ میٹنگ کے دوران اُن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔فخر شاہ نے بتایا کہ میٹنگ کے بقایا ایجنڈے میں پچھلے سال کی بیس بال کی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بیس بال کے ہر لیول کے ٹورنامنٹ کے قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ ممبر فیڈریشنز اپنی پچھلے سال کی بیس بال کے حوالے سے کارروائیوں کی رپورٹ پیش کریں گی۔ فخر شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان فیڈریشن بیس بال نے متحدہ عرب امارات میں بیس بال کی ترقی کے لئے پاکستان اور انڈیا کی بیس بال ٹیموں کے مابین دبئی کپ کا انعقاد کیا ۔ پاکستان کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کی رپورٹ میٹنگ میں پیش کی جائے گی۔

فخرشاہ نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ مستقبل کے بیس بال کے مقابلوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال ، بیس بال فیڈریشن آف ایشیا اور ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے تعاون سے عرب ممالک میں بیس بال کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے ۔اس سلسلے میں ہم اسلامک سالیڈیریٹی بیس بال کپ کا انعقاد بھی کرنا چاہتے ہیں جس کی منظوری بھی اس میٹنگ میں حاصل کی جائے گی۔ lh/tam/msc2138
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 22:30:00