پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اورحریف گریکو کے درمیان پریس کانفرنس کے دوران جھگڑا

ذاتی زندگی سے متعلق نازیبا جملے کسنے پر عامر خان نے آگ بگولہ ہوکر پانی سے بھرا گلاس حریف پر پھینک دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 31 جنوری 2018 21:27

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2018ء) حریف باکسرفل لوگریکو کے فریال مخدوم کے بارے میں نازیبا جملے کسنے پر باکسر عامرخان نے آگ بگولہ ہوکر حریف باکسر گریکو پر پانی سے بھرا گلاس پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان اورگریکوکے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تقریب روکنا پڑگئی۔

گریکو کئی ہفتے سے سوشل میڈیا پر عامرخان پرطنز کے تیر چلارہے تھے۔

(جاری ہے)

عامرخان نے اپنی اہلیہ پر بیوفائی اور باکسر انتھونی جوشوا سے تعلق کا الزام لگایاتھا۔ انتھونی جوشواکی وضاحت کے باوجود عامر خان نے فریال کوطلاق دینے کی ٹھان لی تھی۔ عامرخان نے چند ماہ بعد غلطی کا اعتراف کرکے فریال سے ٹوٹا رشتہ پھر سے جوڑ لیا تھا۔ تاہم بدھ کے روز پریس کانفرن کے دوران ذاتی زندگی سے متعلق نازیبا جملے کسنے پر عامر خان نے آگ بگولہ ہوکر پانی سے بھرا گلاس حریف باکسر لوگریکو پر پھینک دیا۔ برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامرخان کی کوفل لوگریکو سے 21اپریل کو فائٹ ہوگی۔
وقت اشاعت : 31/01/2018 - 21:27:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :