آل پنجاب پی ایچ پی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ گوجرانوالہ نے جیت لیا

بدھ 31 جنوری 2018 22:32

آل پنجاب پی ایچ پی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ گوجرانوالہ نے جیت لیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) آل پنجاب پی ایچ پی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ گوجرانوالہ کی ٹیم نے جیت لیا،جبکہ پی ایچ پی لاہور نے دوسر ی پوزیشن حاصل کی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ سرگودہا ریجن کے زیر اہتمام گزشتہ روز سرسید سپورٹس کمپلیس میں آل پنجاب پی ایچ پی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب بھر کی پٹرولنگ ریجن کی ٹیموں نے حصہ لیا،پنجاب ہائی و ے پٹرولنگ گوجرانوالہ کی ٹیم نے پہلی جبکہ لاہورریجن کی ٹیم رنر اپ رہی اور سرگودہا ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن ،صدر پی ایچ پی سٹیزن کمیٹی پروفیسر شوکت اور پرنسپل پنجاب کالج مظہر اقبال نے فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے، ٹورنامنٹ کے سب سے بہترین کھلاڑی گوجرانوالہ ریجن کے اے ایس آئی احمد شاہ قرار پائے اور ان کو خصوصی میڈل پہنایا گیا ، اس موقع پر ایس پی پٹرولنگ سرگودہا ریجن نے میڈیا کے نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے میں ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہیں جس سے ہماری جسمانی فٹنس کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہمارے پٹرولنگ کے جوانوں کیلئے بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری تھا جس کے پیش نظر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا گیا، اس کے علاوہ پٹرولنگ پوسٹوں پر بھی روزانہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ جوان تندرست رہ کر اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں ۔

وقت اشاعت : 31/01/2018 - 22:32:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :