قومی ون ڈے کرکٹ کپ، کراچی سرفہرست، راولپنڈی اورپشاورکی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں

جمعرات 1 فروری 2018 13:02

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ون ڈے کرکٹ کپ میںکراچی وائٹس کی ٹیم سرفہرست جبکہ راولپنڈی اورپشاورکی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کا میں اب تک ٹورنامنٹ کا چوتھا مرحلہ کھیلا جا چکا ہے اورپوائنٹ ٹیبل کے مطابق کراچی وائٹس کی ٹیم تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کے بعد سرفہرست ہے، جبکہ راولپنڈی تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کے بعد اورپشاور تین میچوں میں کامیابی اور ایک میچ میں ناکامی کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر ہیں۔

پانچویں مرحلے کے میچز(آج) جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ پنڈی سٹیڈیم میں لاہوروائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا،کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس اور لاہور بیلو کی ٹیموں کے درمیا ن میچ کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میںاسلام آباد اور فاٹا مدمقابل ہونگی جبکہ ارباب سٹیڈیم پشاور میں راولپنڈی اور پشاور کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 8 اور 9 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور وائٹس، فیصل آباد، کراچی وائٹس، لاہور بیلو،اسلام آباد، فاٹا، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 13:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :