پاکستان کرکٹ بورڈنے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کردیا

آغاز 22فروری کو دبئی میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ہو گا ، فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا

جمعرات 1 فروری 2018 15:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا مکمل شیڈول جاری کردیا ، آغاز 22فروری کو دبئی میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ سے ہو گا ، فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کی جانب سے مکمل شیڈول پاکستانی وقت کے مطابق جاری کیا گیا ہے ۔جمعرات 22 فروری پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 10 بجے دبئی، جمعہ 23فروری کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30بجے دبئی، جمعہ 23فروری ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9بجے دبئی، ہفتہ 24فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی شام 4:30بجے دبئی، ہفتہ 24فروری کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9بجے دبئی، اتوار 25فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز شام 4:30بجے دبئی، اتوار 25فروری کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی رات 9بجے دبئی، پیر 26فروری کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9بجے دبئی، بدھ 28 فروری اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9بجے شارجہ، جمعرات1مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ پشاور زلمی رات 9بجے شارجہ، جمعہ2مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30بجے شارجہ، جمعہ2مارچ لاہور قلندر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ، ہفتہ3مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر شام 4:30بجے شارجہ، ہفتہ 3مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر رات 9بجے، اتوار 4مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9بجے شارجہ، منگل 6مارچ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز رات 9بجے دبئی، بدھ 7مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی، جمعرات 8 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، جمعرات 8 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے دبئی، جمعہ 9 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے دبئی، جمعہ 9 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے دبئی، ہفتہ 10 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے دبئی، ہفتہ 10 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر رات 9 بجے، اتوار 11 مارچ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے دبئی، پیر 13 مارچ ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ رات 9 بجے شارجہ، بدھ 14 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ لاہور قلندر رات 9 بجے شارجہ، جمعرات 15 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز شام 4:30 بجے شارجہ، جمعرات15 مارچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بمقابلہ اسلام آباد رات 9 بجے شارجہ، جمعہ 16 مارچ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندر شام 4:30 بجے شارجہ، جمعہ 16 مارچ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز رات 9 بجے ہو گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح پلے آف کے میچز اتوار 18 مارچ کوالیفائر ٹیم 1 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2 رات 9 بجے دبئی، منگل 20 مارچ کوالیفائر ٹیم 3 بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 4ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور، کوالیفائر ٹیم 1لوزر بمقابلہ کوالیفائر ٹیم 2ونر ٹائم ابھی طے نہیں ہوا لاہور، اتوار 25مارچ فائنل کراچی میں ہو گا۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 15:17:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :