کامران اور عمر اکمل کی والدہ کو دل کا دور ہ ، ہسپتال منتقل

جمعرات 1 فروری 2018 17:52

کامران اور عمر اکمل کی والدہ کو دل کا دور ہ ، ہسپتال منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2018ء)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اکمل برادران کامران، عمر اور عدنان اکمل کی والدہ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدنان اکمل اس وقت لاہور میں ہی موجود ہیں جبکہ کامران اور عمر اکمل ریجنل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر لاہور آگئے ہیں اور اپنی بیمار والدہ کے پاس ہیں۔دوسری جانب کامران اکمل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے ہسپتال داخل ہونے کی خبر دیتے ہوئے ان کے لئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 17:52:42