انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کو اپ سیٹ شکست،سوانسی 3-1سے کامیاب

جمعرات 1 فروری 2018 19:33

انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کو اپ سیٹ شکست،سوانسی 3-1سے کامیاب
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء)انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں فیورٹ ٹیم آرسنل کو اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونا پڑا اور سوانسی نے اسے ایک کے مقابلے میں3گول سے شکست دے دی۔اس ناکامی نے آرسنل کیلئے ٹاپ4 ٹیموں میں شمولیت کے امکانات کو بھی سخت نقصان پہنچایا ہے۔ سوانسی کی جانب سے سیم کلوکاس نے میچ کے 25ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی تھی ۔

(جاری ہے)

اگرچہ آرسنل کے اسٹرائیکر نیچومونریال نی33منٹ میں شاندار گول کے ذریعہ مقابلہ برابر کر دیا تھا لیکن اس کے بعد آرسنل کیلئے مزید کوئی گول ممکن نہیں ہو سکا جبکہ دوسری جانب سوانسی نے دبا بڑھاتے ہوئے کئی تابڑ توڑ حملے کئے جن کے نتیجے میں اس کے کھلاڑیوں کو آرسنل کا دفاع توڑنے میں مدد ملی اور جارڈن آیو نے 61ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے سوانسی کو پھر برتری دلائی ۔میچ کے آخری منٹوں کے دوران سیم کلوکاس نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کرتے ہوئے آرسنل کی شکست یقینی بنا دی ۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 19:33:46