ڈرموٹ کی 67 رنز کی دھواں دار اننگز، ہوبارٹ ہریکنز بگ بیش لیگ فائنل میں پہنچ گئی،

پرتھ سکارچرز کو سیمی فائنل میں 71 رنز سے شکست، میتھیوویڈ 71 رنز بنا کر نمایاں، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعرات 1 فروری 2018 21:09

ڈرموٹ کی 67 رنز کی دھواں دار اننگز، ہوبارٹ ہریکنز بگ بیش لیگ فائنل میں پہنچ گئی،
پرتھ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)میک ڈرموٹ کی طوفانی اننگز اور میتھیوویڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہوبارٹ ہریکنز نے پرتھ سکارچرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 71 رنز سے شکست دے کر بگ بیش لیگ فائنل میں جگہ بنا لی، ہریکنز نے ٹائٹل فیورٹ پرتھ سکارچرز کو سیمی فائنل میں دونوں شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا، ہریکنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے، میتھیوویڈ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے، میک ڈرموٹ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 30 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 139 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، میتھیو ویڈ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کھیلے گئے بی بی ایل کے پہلے سیمی فائنل میں ہوبارٹ ہریکنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 210 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، میتھیو ویڈ نے 71 رنز کی اننگز کھیلی، میک ڈرموٹ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 30 گیندوں پر 6چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 67 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ٹم بریسنن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 139 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ٹم بریسنن کے سوا کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، بریسنن 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، شان مارش 30 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کرسچین نے 4 اور راجرز نے 3 وکٹیں لیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2018 - 21:09:12