ْویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل ایک برس معطلی کے بعد کرکٹ میدانوں میں واپسی کیلئے تیار

جمعرات 1 فروری 2018 21:09

ْویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل ایک برس معطلی کے بعد کرکٹ میدانوں میں واپسی کیلئے تیار
کنگسٹن۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل ایک برس معطلی کے بعد کرکٹ میدانوں میں واپسی کیلئے تیار ہو گئے، وہ (آج) جمعہ کو ویسٹ انڈین ڈومیسٹک ریجنل سپر ففٹی ٹورنامنٹ میں لیورڈ آئس لینڈ کے خلاف میچ میں جمیکا کی نمائندگی کریں گے اور یہ ان کا ایک برس دوری بعد پہلا میچ ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جمیکا اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر رسل پر ایک برس کی پابندی عائد کی تھی، رسل پر عائد پابندی 31 جنوری کو ختم ہو گئی ہے اور اب وہ دوبارہ کرکٹ میدانوں میں گیند اور بلے کے ساتھ جوہر دکھانے کیلئے پر جوش ہیں۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 21:09:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :