پریس کلب سنوکر ٹورنامنٹ کے فاتحین میں انعامی رقوم کے چیک تقسیم

جمعرات 1 فروری 2018 23:06

پریس کلب سنوکر ٹورنامنٹ کے فاتحین میں انعامی رقوم کے چیک تقسیم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء) صدر پریس کلب اعظم چوہدری نے کہا ہے کہ پریس کلب ممبران کو کھیلوں کی صحتمندانہ سرگرمیوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ممبران کو انڈور اور آئوٹ ڈورکھیلوں کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انکے ٹورنامنٹ بھی منعقد کئے جا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنوکر ٹورنامنٹ کے فاتحین میں انعامی رقم کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

صدر اعظم چوہدری نے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کی جانب سے سنوکر چیمپئن نعمان شیخ کو 20 ہزار، رنر اپ خرم شہزاد کو 10 ہزاراور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر عدنان بٹ کو 5 ہزار کا چیک دیا اور صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی صحافی پلیئرز کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مجتبیٰ باجوہ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز، سابق خزانچی شیراز حسنات، ٹورنامنٹ کمیٹی ممبر آفتاب احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
وقت اشاعت : 01/02/2018 - 23:06:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :