سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا نجم سیٹھی کے اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار

کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے ، نوٹس جاری کر نے کا فیصلہ کمیٹی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فیڈریشن کے اکاونٹس کی تفصیلات پر برہم ،ْمراعات کی تفصیلات طلب ہماری معلومات کے مطابق شرجیل خان بے قصور تھے ، شرجیل خان کیخلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے ،ْکمیٹی ارکان فٹبال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے چار لاکھ روپے بھی پر حیرانگی کا اظہا

جمعہ 2 فروری 2018 17:31

سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا نجم سیٹھی کے اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور تنبیہ کی ہے کہ وہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے ، کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فیڈریشن کے اکاونٹس کی تفصیلات پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کے تمام اکاونٹس اور کرکٹ بورڈ کے ملازمین کو دی جانیوالی مراعات کی تفصیلات طلب کر لی ہے ،خصوصی کمیٹی کاکرکٹر شرجیل خان پر عائد پابندی پر سوالات بھی اٹھا تے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری معلومات کے مطابق شرجیل خان بے قصور تھے ، شرجیل خان کیخلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے جبکہ کمیٹی نے فٹبال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی ماہانہ تنخواہ ساڑھے چار لاکھ روپے بھی پر حیرانگی کا اظہا رکیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اشوک کمار کی کنوینئر شپ میں پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کمیٹی کے اجلاس میں خود شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم غیر ملکی فرنچائز کیساتھ اہم میٹنگ کے باعث نجم سیٹھی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے جس پر کمیٹی ارکان نے تشویش کا اظہا رکیا تو کمیٹی کے کنوئینر اشوک کمار نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرنیکا کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ اگلے اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنائے کیونکہ ہم کھیلوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں,اجلاس میں میچ فکسنگ کا شکار قومی کرکٹر شرجیل خان کی پابندی کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ شرجیل خان کی پابندی پر خصوصی کمیٹی نے سوالات اٹھا دیئے ۔

کمیٹی کے کنونیئر اشوک کمار نے کہاکہ ہماری معلومات کے مطابق شرجیل خان بے قصور تھی,کسی بے قصور کرکٹر کیساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیی,شرجیل خان کیخلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے جس پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ افسر سبحان احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ شرجیل خان پی ایس ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیاتھا ، شرجیل خان نے اینٹی کرپشن رولز کی خلاف ورزی کی اوراینٹی کرپشن ٹربیونل نے شرجیل خان کو ذمہ دار قرار دیا جبکہ شرجیل خان نے پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہی,سبحان احمد نے بتایا کہ پی سی بی میں 190ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 866ہے جس پر کمیٹی نے پی سی بی ملازمین کو دی جانیوالی مراعات کی تفصیلات مانگ لی ۔

اجلاس میں کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے پیش کردہ اکاونٹس تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں فٹبال فیڈریشن اپنے تمام اکاونٹس کی جامع تفصیلات فرہام کرنے کی ہدایت کی ، کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر جسٹس (ر) اسد منیر کی ماہانہ ساڑھے چار لاکھ تنخواہ پر حیرانگی کا اظہار کیا ، کمیٹی کے کنوینر اشوک کمار نے کہاکہ ہم بھی سینیٹر شپ چھوڑ کر یہی کام شروع کر دیتے ہیں کیونکہ ایک سینیٹر کی تنخواہ سے کئی گنا زیادہ تنخواہ ایڈمنسٹریٹر وصول کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں فٹبال کے مقابلے ہو رہے ہیں نہ ہی فیڈریشن کے انتظامی معاملات ٹھیک ہے، کمیٹٰ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی چھ گاڑیاں فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کے زیر استعمال ہونے کا سخت نوٹس لیا اور فٹبال فیڈریشن کو ہدایت کی کہ فیصل صالح حیات اور ظاہر شاہ گروپس کے زیراستعمال گاڑیاں واپس لی جائے۔

فٹبال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فٹبال فیڈریشن کے اکاونٹ میں اس وقت 160ملین روپے موجود ہیں، فیڈریشن کے ماہانہ اخراجات ساڑھے آٹھ لاکھ ہی,اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ابو عاکف نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیصل صالح حیات کو ہی پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر ما نتی ہی, فیفا کے مطابق آج کی تاریخ میں بھی فیصل صالح حیات فٹبال فیڈریشن کے صدر ہیں,فیصل صالح حیات کے علاوہ فیفا کسی اور کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا صدر تسلیم نہیں کرتی,اجلاس کے دوران سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ 18ؤیں ترمیم کے بعد کھیلوں کا معیار نیچے آگیا جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ۔
وقت اشاعت : 02/02/2018 - 17:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :