سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار کی زیر صدارت سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سپورٹس فیڈریشن کا اجلاس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی عدم شرکت پر اظہاربرہمی، آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا

جمعہ 2 فروری 2018 16:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سپورٹس فیڈریشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو آئندہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ گذشتہ روز سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سپورٹس فیڈریشن کااجلاس زیر صدارت کنوینئر سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار منعقد ہوا۔اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے میچ فکسنگ کا شکار شرجیل خان کی پابندی کے معاملات اورسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سوالات اٹھائے۔

کنوینئر کمیٹی ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق شرجیل خان بے قصور تھے اور کسی بھی بے قصور کرکٹر کیساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے اورشرجیل خان کیخلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آ سکے ، جس پرسبحان احمد نے بتایا کہ شرجیل خان پی ایس ایل میں میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیا اورشرجیل خان نے اینٹی کرپشن رولز کی خلاف ورزی کی، اینٹی کرپشن ٹربیونل نے شرجیل خان کو ذمہ دار قرار دیا، شرجیل خان نے پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے پی سی بی میں 190ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، کرکٹ بورڈ کے ملازمین کی مجموعی تعداد 866ہے کمیٹی نے پی سی بی ملازمین کو دی جانیوالی مراعات کی تفصیلات مانگ لی ، کمیٹی کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے پیش کردہ اکاونٹس تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں فٹ بال فیڈریشن اپنے تمام اکاونٹس کی جامع تفصیلات پیش کرے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی ماہانہ ساڑھے چار لاکھ تنخواہ پر حیرانگی کا اظہار کرتے اشوک کمارنے کے کہاکہ ہم بھی سینیٹر شپ چھوڑ کر یہی کام شروع کر دیں اورایک سینیٹر کی تنخواہ سے کئی گنا زیادہ تنخواہ ایڈمنسٹریٹر وصول کر رہا ہے , ملک میں فٹ بال کے مقابلے ہو رہے ہیں نہ ہی فیڈریشن کے انتظامی معاملات ٹھیک ہے، فٹ بال فیڈریشن کی چھ گاڑیاں فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کے زیر استعمال ہونے پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل صالح حیات اور ظاہر شاہ گروپس کے زیراستعمال گاڑیاں واپس لی جائیں۔

سینیٹر میاں عتیق نے کہاکہ 18ؤیں ترمیم کے بعد کھیلوں کا معیار نیچے آگیا۔ ایڈمنسٹریٹر فٹ بال فیڈریشن نے بتایا کہ اس وقت اکاونٹ میں 160ملین موجود ہیں، اورفیڈریشن کے ماہانہ اخراجات ساڑھے آٹھ لاکھ روپے ہے۔ سبحان احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیھٹی نے آج پی ایس ایل کے حوالے سے اجلاس کرنا ہے ۔ نجم سیٹھی اجلاس کے باعث نہ آ سکے , کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی برہمی کا اظہار کرتے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر نجم سیٹھی کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ کیا اور کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ آئندہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے ، ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ ہم کھیلوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں , اورانہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر مایوسی ہوئی ۔

اجلاس میں سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر کرنل (ر ) سید طاہر حسین مشہدی، فراز، سینیٹر تاج حیدر ، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کے علاوہ وزارت بین الصوبائی روابط کے سیکرٹری ابو عاکف، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنیسٹرٹر جسٹسں (ر) اسدمنیر، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و نمائندہ پی ایف ایف سید شرافت حسین بخاری پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف مشیر برائے چیئرمین شکیل شیخ، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کے علاوہ سپورٹس بورڈز چاروں صوبوں۔ فاٹا۔ آذاد جموں و کشمیر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 02/02/2018 - 16:32:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :