فیفا ورلڈ کپ 2018ءٹرافی پاکستان لانےوالے وفد کا حصہ بننا باعث اعزاز:یونس خان

جمعہ 2 فروری 2018 16:52

فیفا ورلڈ کپ 2018ءٹرافی پاکستان لانےوالے وفد کا حصہ بننا باعث اعزاز:یونس خان
بنکاک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 فروری2018ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018ءکی ٹرافی پاکستان لانےوالے وفد کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ یونس خان ا س وقت تھائی لینڈ کے شہر چھیانگ مئی میں موجود ہیں جہاں سے وہ ٹرافی پاکستان لانےوالے وفد کا حصہ ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس وفد کا حصہ ہیں جو فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گا ،میں ہمیشہ فٹبال کا بہت بڑا مداح رہا ہوں اور فیفا ٹرافی کا پاکستان آنا ایک تاریخی لمحہ ہے ،یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ روس میں شیڈول ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی سپورٹ کریں گے۔

یونس خان معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن، قراة العین بلوچ اور اداکارہ مایا علی کے ہمراہ فیفا ٹرافی ایک خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائیں گے اور1998ءکا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کے کھلاڑی کرسچن کرمبے بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ٹرافی ایک دن لاہور میں رہے گی جہاں اسے عوام کے سامنے نمائش کیلئے بھی پیش کیا جائے گا،فیفا ورلڈ کپ ٹرافی نے ستمبر2017ءمیں روس سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور وہ 6بر اعظموں کے91ممالک سے گزرے گی اور 126,000 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرنے کے بعد مئی 2018ءمیں روس واپس پہنچے گی ، فیفا ورلڈ کپ 14جون سے 15جولائی تک کھیلا جائے گا ۔
فیفا ورلڈ کپ 2018ءٹرافی پاکستان لانےوالے وفد کا حصہ بننا باعث اعزاز:یونس خان
وقت اشاعت : 02/02/2018 - 16:52:10