ڈیوس کپ ،پاکستان نے ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی میں جنوبی کوریا کو شکست دےدی

ہفتہ 3 فروری 2018 16:19

ڈیوس کپ ،پاکستان نے ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی میں جنوبی کوریا کو شکست دےدی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3فروری 2018ء)پاکستان نے ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی میں جنوبی کوریا کو3-0 شکست دے دی ہے ۔ پاکستان سپور ٹس کمپلیکس ،اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میںپاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان نے جنوبی کوریائی حریفوں سون نون وو اور اور لم نیونگ کیو کو 7-6اور 6-4(8-6) سے ہراکر گروپ میں کامیابی حاصل کی ،اس سے قبل جمعے کو پہلے سنگلز میچ میں اعصام الحق نے جنوبی کوریا کے نمبر ون کھلاڑی سون نون وو کو 6-3،1-6،7-6(8-6) سے شکست دی جس کے بعد دوسرے مقابلے میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی عقیل خان نے جنوبی کوریا کے سیون چانگ ہونگ کیخلاف سخت مقابلے کے بعد 4-6،7-5اور7-5 سے کامیابی حاصل کرکے 2-0کی برتری حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

آج کی اس کامیابی کے بعد پاکستان اب ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا کے گروپ ٹو میں ازبکستان کے مدمقابل ہوگا ۔ 

وقت اشاعت : 03/02/2018 - 16:19:57