یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں نمائشی فٹ بال میچ (آج)اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

اتوار 4 فروری 2018 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء)یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں الفیصل کلب اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ نمائشی فٹ بال میچ (آج) پیر کو کراچی کمپنی فٹ بال گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر قومی اسمبلی کے سابق رکن میاں محمد اسلم کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر نے بتا یا کہ میچ کا منعقد کروانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 04/02/2018 - 14:22:58