بھارت نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو9وکٹوں سے شکست دیدی ،6میچوں کی سیریز میں2-0کی برتری حاصل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی32.2اوورز میں118رنز پر ڈھیر ، یزویندر چہل کی 5 وکٹیں

بھارت نے 119رنز کا آسان ہدف 20.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا، شیکھر دھون51 اور ویرات کوہلی 46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈی7فروری کو کیپ ٹائون میںکھیلا جائے گا

اتوار 4 فروری 2018 19:20

سنچورین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) بھارت نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو9وکٹوں سے شکست دیکر6میچوں کی سیریز میں2-0کی برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی32.2اوورز میں118رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کے یزویندر چہل شاندار بائولنگ کرتے پر5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،بھارت نے 119رنز کا آسان ہدف 20.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

شیکھر دھون51 اور ویرات کوہلی 46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈی7فروری کو کیپ ٹائون میںکھیلا جائے گا۔اتوار کو کھیلے گئے میچ میںبھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میزبان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 39 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے بیٹسمین انڈین بالروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور اس کے ابتدائی پانچ کھلاڑی صرف 99 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں ہاشم آملہ نے 23، کوئنٹن ڈی کاک نے 20، مارکرم نے آٹھ، ڈومینی نے 25، زونڈو نے 25، مورس نے 14، ربادا اور مارکل نے ایک، ایک جبکہ ملر اور عمران طاہر کوئی رن کا بنا سکے۔انڈیا کی جانب سے یزویندر چہل نے 5 ،کلدیپ یادو نے 3 ،بھونیشور کمار اور بمرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بھارت نے 119رنز کا آسان ہدف 20.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 51اور ویرات کوہلی46رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ روہت شرما15رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے واحد وکٹ کاگیسو ربادا نے حا صل کی۔میچ میں بھارت کے یزویندر چہل شاندار بائولنگ کرتے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈی7فروری کو کیپ ٹائون میںکھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/02/2018 - 19:20:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :