کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (آج )ہوگا

اتوار 4 فروری 2018 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اسپورٹس حلقوں کی جانب سے بھر پور یکجہتی کے لئے "کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز (آج ) مورخہ 5فروری سے ہوگا ٹورنامنٹ کا افتتاح آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر پر وقار تقریب میں کھیلوں کی نامور سرپرست اظہر علی خانزادہ کرینگے ۔

اس موقع پر کھیلوں کی معروف شخصیات بھی موجود ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہاکہ افتتاح کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے طلباء و طالبات ٹیبلواور ترانے پیش کرینگے جبکہ اس موقع پر پاک افواج سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ٹیبلو پیش کیا جائیگا اس موقع پر سندھ گیمز کی مارکیٹنگ کمیٹی کے چیئر مین محمود مولوی کی زیر قیادت کھلاڑی اور اسپورٹس آرگنائزرز ایک یوم کشمیر ریلی بھی نکالی جائیگی حاجی غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے روز 3میچز کھیلے جائیںگے جبکہ 13فروی کو سیمی فائنلز اور 14فروری کو فائنل کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ میں شہر کی معروف 10ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جن کے 2گروپ اور لیگ کی بنیاد پر مقابلے ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 04/02/2018 - 19:20:29