فٹبال کے سپر سٹارز نیمار جونیئر اور کرسٹیانو رونالڈو کی سالگرہ

دنیائے فٹبال نے دونوں سپر سٹار کھلاڑیوں کی سالگرہ کی خوب خوشیاں منائیں۔ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کی اکٹھی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل

پیر 5 فروری 2018 22:19

فٹبال کے سپر سٹارز نیمار جونیئر اور کرسٹیانو رونالڈو کی سالگرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر نے زندگی کی چھبیس بہاریں دیکھ لیں۔ انہی کے روایتی حریف سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو بھی آج 33 برس کے ہو گئے۔دنیائے فٹبال نے دونوں سپر سٹار کھلاڑیوں کی سالگرہ کی خوب خوشیاں منائیں۔ ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑیوں کی اکٹھی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔

پانچ فروری انیس سو بانوے کو برازیلی سرزمین پر فٹبال کا سٹار پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

اپنی خداداد صلاحیتوں سے دنیائے فٹبال میں مانگ بڑھ گئی۔ بارسلونا کو خیرباد کہا اور مہنگے ترین معاہدے سے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن کو جوائن کر لیا۔ رواں سال آئرلینڈ میں شیڈول فائیو اے سائیڈ کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔اتفاق سے آج ہی کے روز پیدا ہو کر دنیائے فٹبال کے مایہ ناز کھلاڑی بننے والے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔ فٹبال ماہرین و شائقین کی آنکھ کا تارہ کھلاڑیوں نیمار اور رونالڈو کی اکٹھی تصویر سوشل میڈیا پر خوب ہِٹ ہوئی۔
وقت اشاعت : 05/02/2018 - 22:19:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :