پشاورڈسٹرکٹ لیگ وومن سکواش چمپئن شپ کومل خان نے جیت لی

سخت مقابلے کے بعد لائبہ اعجاز کو 3-1 سے شکست دیدی

پیر 5 فروری 2018 22:21

پشاورڈسٹرکٹ لیگ وومن سکواش چمپئن شپ کومل خان نے جیت لی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء)پشاورڈسٹرکٹ لیگ وومن سکواش چمپئن شپ کومل خان نے جیت لی،جنہو ںنے ایک سخت مقابلے کے بعد لائبہ اعجاز کو 3-1 سے شکست دیدی ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق سینئر نائب صدر محمد نعیم تھے اس موقع پر سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان ،سپورٹس کے سینئرجرنلسٹ غنی الرحمن ،قادرخان،حضرت بلال بھی موجود تھے جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوںمیں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام پی اے ایف ہاسشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری پشاورڈسٹرکٹ لیگ وومن سکواش چمپئن شپ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے 18خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا،پہلے سیمی فائنل میچ میں لائبہ اعجاز نے نمرہ کو ہرایاجبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میںکومل خان نے مائرہ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں لائبہ اعجاز اور کومل خان کے مابین کانٹے دار میچ کھیلاگیا جسمیں کومل خان نے لائبہ اعجاز کو 11-9,14-12اور11-8,11-9سے ہراکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،اسموقع پر مہمان خصوصی خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق سینئر نائب صدر محمد نعیم نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم۔
وقت اشاعت : 05/02/2018 - 22:21:22