سپورٹس ڈیسک*

انڈر 19قومی ٹیم نے بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو اپنا گرویدہ بنا لیا ڈریوڈ نے قومی بولرشاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی اور پاکستانی ٹیلنٹ کو سراہا

منگل 6 فروری 2018 16:49

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) انڈر19ورلڈ کپ میں پاکستان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو گرویدہ بنالیا۔

(جاری ہے)

پاکستان انڈر 19ٹیم سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوئی لیکن بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو پاکستانی ٹیلنٹ بھاگیا۔ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن پہنچی توممبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راہول ڈریوڈ نے قومی بولرشاہین شاہ آفریدی کی تعریف کی اور پاکستانی ٹیلنٹ کو سراہا۔پاکستان ٹیم کو انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ آئرلینڈ، سری لنکا اور ساتھ افریقہ کیخلاف کامیابی حاصل کیں۔۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 16:49:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :