باپ بیٹنگ ، بیٹا بائولنگ کا شوقین ، اظہر علی کے بیٹے کی بائولنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 6 فروری 2018 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کے بیٹے کی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ اظہر علی نے بھی اپنے کیریئر کا آغاز لیگ اسپنر کی حیثیت سے کیا تھا۔سابق کپتان اظہرعلی کے بیٹے کو کرکٹ کا بہت شوق ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے وہ اپنے والد کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم آیا کرتے اور والد کی موجود گی میں بیٹنگ کا شوق پورا کرتے تھے۔

اب قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کی سرگرمیاں نہیں ہو رہیں تو اظہر علی کے بیٹے نے گھر سے ملحقہ پلاٹ میں بولنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے ۔اذان کا بولنگ کا ایکشن خاصا متاثر کن ہے، جس طرح وہ بال پھینک کر اپنا ایکشن ختم کرتے ہیں وہ دیکھنے کے لائق ہے ۔اظہر علی نے بیٹے کے بولنگ ایکشن کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تو وہ وائرل ہو گئی ۔۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 16:49:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :