ْامیچور کک باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات میں علی خان جدون خیبر پختونخوا جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 6 فروری 2018 17:25

ْامیچور کک باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات میں علی خان جدون خیبر پختونخوا جنرل سیکرٹری منتخب
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) امیچور کک باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات میں علی خان جدون خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ موصوف نے ملکی اور بین القوامی مقابلوں میں ہزارہ کا نام روشن کرتے ہوئے 14 گولڈ میڈل حاصل کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ہزارہ ڈویژن سے پہلی بار امیچور کک باکسنگ فیڈریشن کیلئے خیبر پختونخوا سے جنرل سیکرٹری منتخب ہونا یہاں کے نوجوانوں کیلئے باعث فخر ہے، ان کی اس کامیابی پر نعمان کیانی، بلال فاروق، خضر جدون سمیت دیگر نے مبارک پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے ان کا انتخابات میں سیکرٹری منتخب ہونا ہزارہ کے نوجوان کھلاڑیوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ثابت ہو گا، امید کرتے ہیں ہزارہ کے نوجوان کھلاڑیوں کو ملکی اور بین القوامی مقابلوں میں بھرپور شرکت کے مواقع میسر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 17:25:00