پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ ،افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور لائنز اور کراچی ڈولفنز کا مقابلہ 2-2گول سے برابر رہا

منگل 6 فروری 2018 17:28

پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ ،افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور لائنز اور کراچی ڈولفنز کا مقابلہ 2-2گول سے برابر رہا
لاہور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) دوسری پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگئی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااپوزیشن لیڈر خورشید شاہ رنگارنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب مارچ پاسٹ سے شروع ہوئی ۔پانچوں ٹیموں کے علاوہ ویمن انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔

سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی نے ان کی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیئے۔افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور لائنز اور کراچی ڈولفنز کا مقابلہ 2-2گول سے برابر رہا ۔لاہور لائنز کی طرف سے سدرہ پرویز اور شاکرہ سرور نے ایک ایک گول کیا جبکہ کراچی ڈولفنز کی طرف سے کپتان افشاں نورین نے دونوں گول کیئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں پشاور ڈیئرز نے اسلام آباد شاہین کو 2-0سے ہرادیا ۔

پشاور ڈیئرز کی طرف سے صائمہ نے دونوں گول کیئے ۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ لیگ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔لیگ میں کھیلنے والی کھلاڑیوں کی عمر کی حد 23سال مقرر کی گئی ہے تاکہ قومی ٹیم کیلئے مضبوط بیک اپ تیار کیا جاسکے، لیگ میں شامل ٹیموں میں لاہور لائینز،کراچی ڈولفنز، اسلام آباد شاہین، کوئٹہ پینتھرز اور پشاور ڈیئرز شامل ہیں۔ہاکی لیگ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 17:28:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :