لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2018ء کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے

پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس/رضویز نے آرمی ریڈ کو، دوسرے میچ میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس ،تیسرے میچ میں نیوایج/گارڈ گروپ نے آرمی وائٹ کو ہرا دیا

منگل 6 فروری 2018 18:36

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2018ء کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ 2018ء کے پہلے روز تین دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس/رضویز نے آرمی ریڈ کو، دوسرے میچ میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس کو جبکہ تیسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوایج/گارڈ گروپ نے آرمی وائٹ کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں ۔

تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد نے خوبصورت موسم میں دلچسپ پولو کے میچز دیکھے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران احمد نواز ٹوانہ، جوادجمیل ملک، ثاقب خان خاکوانی ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی اچھی تعداد بھی موجود تھی۔پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس / رضویز نے آرمی ریڈ کو 5-1 سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

آرمی ریڈ نے پہلے چکر میں واحد گول سکور کیا باقی چکروں میں ماسٹر پینٹس/ رضویز کی طرف سے گول سکور ہوئے۔

ماسٹر پینٹس /رضویز کی طرف سے خوان کروز لوساڈا اور حمزہ مواز خان نے دو دو جبکہ فاروق امین صوفی نے ایک گول سکور کیا۔آرمی کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس کو 5-2 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی ٹیم نے میچ ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج سے شروع کیا۔ پہلے چکر سے ہی باڑیز کی ٹیم نے گول سکور کرنا شروع کیے۔

باڑیزکی طرف سے گروسے نے تین، میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ماکوس اریا نے دونوں گول سکور کیے۔ تیسرے میچ میں آرمی وائٹ کی ٹیم چوتھے چکر کے درمیان تک میچ دو گول سے جیت رہی تھی ،۔ آخری تین منٹوں میں نیوایج /گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے شاندار دو گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔ نیوایج /گارڈ گروپ نے آرمی وائٹ کو 4.5-4 سے ہرایا۔

نیوایج /گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے دو جبکہ سلویڈر آلائو نے ایک گول سکور کیا۔جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آرمی وائٹ کی طرف سے میجر عمر منہاس نے دو، اگنسے ناگری اور بریگیڈیئر ذوالفقار بیگ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز (بدھ) کو واحد میچ ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی ریڈ سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 18:36:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :