معین خان اور سمیع اللهخان نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرانتظام قائم ’’میراگھر المصطفیٰ ‘‘ میں بچوں کے ساتھ وقت گذارا

منگل 6 فروری 2018 18:52

معین خان اور سمیع اللهخان نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرانتظام قائم ’’میراگھر المصطفیٰ ‘‘ میں بچوں کے ساتھ وقت گذارا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان اور سابق قومی ہاکی اولمپیئن سمیع اللهخان نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرانتظام قائم ’’میراگھر المصطفیٰ ‘‘(یتیم خانہ )کادورہ کیااوربچوں کے ساتھ وقت گزارا۔اس موقع پرچیئرمین المصطفیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب، صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبد الرحیم،صوفی نعیم الحسن شاہ،اخلاق احمد،معین خان،عبدالغفار سعیدی، احمدرضاطیب،خوشی محمدملک، سہیل شمیم،ذوالفقارصدیقی،معین احمدودیگربھی موجودتھے۔

ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے مہمانوں کوالمصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کی سماجی ،رفاہی ،طبی اورتعلیمی خدمات، میرا گھرالمصطفیٰ اور دیگرکاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ یتیم بچوں کے لئے میراگھر مخیر حضرات کے تعاون اوران کی مددسے تعمیرکیاگیاہے اورالمصطفیٰ کی خدمات ملک بھرمیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

میری آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ آپ لوگ بھی اس کا م میں آگے آئیں اور اس کارِ خیرمیں حصہ لیں ۔

نبی کریم ﷺکی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے ہمیں یتیموں اور غریبوں کی مددکرتے رہنا چاہیے ۔انسانی فلاح وبہبوداور غرباء ویتامیٰ اور مساکین کی خدمت کرکے ہی ہم دنیا وآخرت میںسرخروہوسکتے ہیںاور یہ ہی ہمارے لئے نجات کا ذریعہ ہے۔مہمانوںنے حاجی حنیف طیب کی سرپرستی میں جاری المصطفیٰ کے سماجی اور فلاحی کاموں کوسراہتے ہوئے کہاکہ آج کے دورمیں یتیموں اور غریبوں کے لئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا کام مثالی ہے۔

سابق کرکٹرمعین خان نے کہاکہ المصطفیٰ کے ملک بھر میں جاری فلاحی کام قابل تحسین ہیں، مجھے یہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی کہ بہت کم ایسے فلاحی ادارے ہیں جو بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں۔ حاجی حنیف طیب اوران کے رفقاء کا جذبہ اور اُن کی مثالی خدمات قابل ستائش ہیں۔میں اپنی طرف سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔انکاکہناتھاکہ میں نے آج تک کبھی کسی یتیم خانے کا دورہ نہیں کیا تھا آج یہاں آکر اور دیکھ کر میرے اندربھی فلاحی کاموں کا جذبہ پیداہوگیاہے،میری اور میرے حلقہ احباب کی طرف سے جو خدمت ہوسکے گی ہم حاضرہیں۔

سابق ہاکی اولمپیئن سمیع اللهنے کہاکہ حاجی حنیف طیب جیسے لوگ اس ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں اور اس ملک کے غریب عوام کی ضرورت ہیں۔میں اورتمام اسپورٹس مین انسانیت کی خدمت کے لئے آپ کے ساتھ ہیں۔اس طرح کے کام ہمارے لئے ذریعہ نجات ہیں۔ آخر میں ڈاکٹرعبد الرحیم نے مہمانوں کی آمدکاشکریہ اداکیا۔
وقت اشاعت : 06/02/2018 - 18:52:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :