فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،ینگ لکی سٹار نے کینٹ جمخانہ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

منگل 6 فروری 2018 20:50

فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،ینگ لکی سٹار نے کینٹ جمخانہ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے فضل محمود کلب کرکٹ چیمپین شپ ایسٹ زون کے سیمی فائنل میں ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب نے کینٹ جمخانہ کرکٹ کلب کو 150رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ٹورنامنٹ کا فائنل 7فروری بروز جمعرات ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلا جائے گا تفصیلات کے مطابق فضل محمود ایسٹ زون کا دوسرا سیمی فائنل اتفاق گراونڈ ایل آرسی اے میں منعقد ہوا ینگ لکی سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے ذیشان فاروق نے 102، محمد عمران ڈوگر نے 91اور امجد خان نے 65رنز بنائے اویس ستار اور رضوان فیصل نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں کینٹ جمخانہ 34اوورز میں 161رنز پر پویلین لوٹ گئی کاشف رشید 47اور رضوان فیصل 41رنز کے ساتھ نمایاں رہے حیدر علی اور گلفام نے 3,3وکٹیں حاصل کی ذیشان فاروق شاندار بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد ایاز خان نے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے ملاقات کی اور ذیشان فاروق کو کیش پرائز دیا ۔

وقت اشاعت : 06/02/2018 - 20:50:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :