ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی ، وہاب ریاض نے شاندار باﺅلنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی

بدھ 7 فروری 2018 16:18

ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی ، وہاب ریاض نے شاندار باﺅلنگ کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی
ہانگ کانگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7فروری 2018ء)پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کوولون کینٹنز کو گیلکسی گلیڈی ایٹرز کیخلاف کامیابی دلا دی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں کھیلنے جارہے مقابلے میں کوولون کینٹنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 158رنز سکور کیے ، کوولون کی جانب سے وقاص نے 44رنز سکور کیے، گیلکسی گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیمز فرینکلن نے 3شکارکیے۔ہدف کے تعاقب میں گیلکسی گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 127رنز ہی بنا سکی اور یوں کوولون کینٹنز نے مقابلہ31رنز سے جیت لیا۔ کوولون کی جانب سے پاکستانی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے محض14رنز کے عوض 4کھلاڑی آﺅٹ کرکے ٹیم کی جیت میں مرکزی کردارادا کیا ۔

وقت اشاعت : 07/02/2018 - 16:18:51